اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف اپنے ہی شہریوں کا مظاہرہ، کرائم منسٹر قرار دے دیا

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو
loading...

اسرائیلی شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، آپ پرائم منسٹر نہیں ،کرائم منسٹر ہیں،شرکاء

اسرائیل کے اپنے شہری بھی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملک کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے پرائم منسٹر کو کرائم منسٹر قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں اسرائیلی افراد نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نیتن یاہو پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر ہے۔ احتجاجیوں نے شدت پسند وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو نیتن یاہو سٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی بیوی پر کرپشن کے متعدد کیسز چل رہے ہیں اس کے باوجود وہ مغربی طاقتوں کی آشیرباد سے اپنے اقتدار کو طول دے رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کاوشوں سے مظفرآباد سے پیر چناسی تک شاندار روڈ بن گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں