گلوکارعلی ظفر نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا

Ali zafar- Meesa shafi -aajkal
loading...

لاہور : گلوکار و اداکار علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی شدت اختیار کر گئی، گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی کہانی میں نیا موڑ آگیا ہے ، علی ظفر نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر گلوکارہ میشا شفیع کو 10کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ علی ظفر کے وکلا کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے پر کہا گیا ہے کہ ان کے موکل پر میشا شفیع نے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے گلوکار کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ میشا شفیع نے میڈیا پر ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

علی ظفر کے وکلا نے گلوکارہ سے 2 ہفتے کے اندر میڈیا پر معافی مانگنے یا پھر 10کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  رمیز راجہ لیڈز ٹیسٹ ہارنے والی قومی ٹیم پر شدید برہم

اپنا تبصرہ بھیجیں