رابی پیرزادہ نے تن تنہا اپنی فلم کے لئے شور شرابا شروع کر دیا

rabi perzada -aajkal

فلم ’’ شور شرابا‘‘ 27اپریل کو ریلیز ہو گی ،تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا

لاہور :گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تن تنہا اپنی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کیلئے شور شرابا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ کی بطور فلمی ہیروئن پہلی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ 27اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے جس کے لئے اداکارہ رابی پیرزادہ نے ابتدائی طور پر اکیلے ہی فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین روز میں فلم کی دیگر کاسٹ بھی تشہیری مہم کا حصہ بن جائے گی ۔ میگا بجٹ سے بننے والی فلم میں بڑے سٹار شامل ہیں جن میں مصطفی قریشی ،اچھی خان ،راحیلہ آغا ،میرا ،لیلیٰ ،سخاوت ناز ،موسیٰ خان ،عدنان خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر سہیل خان اور ہدایتکار حسنین حیدر آباد والے ہیں جن کا تعلق بالی ووڈ سے ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تنازعہ کے باوجود’’پدماوت‘‘ نے ’’باہو بلی2‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں