الگ صوبہ بنانے والوں پرلعنت ،سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، مراد علی شاہ

سندھ
loading...

سندھ کے عوام نے بار بار پیپلز پارٹی کو منڈیٹ دیا ہے، آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر منتخب ہوکر سندھ میں حکومت بنائینگے،ایوان میں خطاب

کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں الگ صوبہ بنانے والوں پر،سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔پانچ سال قبل شہر میں دہشت کا ماحول تھا،، ہم نے کراچی کے شہریوں کوخوف کے ماحول سے باہر نکالا۔سانگھڑ میں کالاباغ ڈیم کے حق میں ریلیاں نکالنے والے ہم پرسندھ کو دو حصوں میں بانٹنے کا الزام لگارہے ہیں۔

میں یہ الزام مسترد کرتا ہوں پورا سندھ میرا ہے، سید مراد علی شاہ کہا کہ سندھ کے عوام نے بار بار پیپلز پارٹی کو منڈیٹ دیا ہے، آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر منتخب ہوکر سندھ میں حکومت بنائینگے۔

سندھ اسمبلی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ نے حزب اختلاف خصوصا ایم کیوایم پر تنقید پر سخت تنقید کی۔

قائد حزب اختلاف انکے حواس پر چھائے رہے بار بار اپوزیشن لیڈر کا زکر کیا، اپنے ڈھائی گھنٹے طویل خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کراچی سے لیکر کشمور تک ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا اور ان کا کہن اتھا کہ پیپلز پارٹی کیپانچ سالہ دور حکومت میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقی ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں زرعی انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا، زرعی ٹیکس ہمیشہ سے تھا اور یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں۔انہوں نے کہا کہاس ایوان میں اصولاً قائد حزب اختلاف کو پہلے تقریر کرنا ہوتی ہے ۔

مزید پڑھیں۔  پڑھیے ودیا بالن کے گھرایک بڑی خوشخبری آگئ

قائد حزب اختلاف نے کہا گزشتہ پانچ سالوں میں 1500 بلین روپے خرچ کیے ہیں جو صریحاً غلط ہے،ہم نے سال 09۔2008 سے ابھی تک 833 بلین روپے خرچ کیے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں