آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مئی 23 بدھ
برج حمل
 مئی23   بدھ۔اچانک سفر میں رکاوٹ یا حادثہ یا پھر کسی بزرگ یا عزیز بارے بری خبر ملے تو رضائے الٰہی پر شاکر رہیں ۔ محبت میں شکوک و شبہات یا صاحب اولاد کو اولاد کی اضافی ذمہ داریوں سے واسطہ پڑے گا۔

برج ثور
 مئی23    بدھ۔حاسدین‘ مخالفین پر نظر رکھنا نہ بھولیں۔ بیرون ملک روابط بڑھیں گے خواہاں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرول ملک جا سکیں گے۔ حلقہ احباب میں وسعت نیک خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔
برج جوزا
 مئی23   بدھ۔مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ اہم امور کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔ اچانک کوئی خوشگوار سفر پیش آسکتا ہے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔
برج سرطان
 مئی23  بدھ۔دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ رومانس میں کامیابی کا امکان ہے۔ گھریلو امور آپ خود اعتمادی سے طے کر سکیں گے۔

برج اسد
 مئی23   بدھ۔آپ مستقبل کے سلسلے میں کاروباری امور طے کر سکیں گے۔ کسی اہم شخصیت سے کاروباری سلسلہ میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ تعلیمی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔
برج سنبلہ
 مئی23  بدھ۔آپ دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ دِلی معاملات تسلی بخش رہیں گے۔

برج میزان
 مئی23   بدھ۔گھریلو امور میں پیدا شدہ مسائل آپ کی دلچسپی سے ختم ہو سکیں گے۔ حالات خوشگوار رہیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔ کاروبار کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔
برج عقرب
 مئی23   بدھ۔آپ کی آمدن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کسی ایسے شخص سے مدد حاصل کر سکیں گے جس کا آپ کی زندگی میں بہت اہم تعلق ہوگا۔ صحت جسمانی کے لئے احتیاط برتیں ورنہ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

برج قوس
 مئی23  بدھ۔نجی کاموں میںدلچسپی لے کر انہیں حل کر سکیں گے اس دوران آرام بھی کریں زیادہ دماغی کام نہ کریں ذاتی عزائم کی تکمیل کر سکیں گے۔ عزت اور مرتبے میں اضافہ ہوگا۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

برج جدی
 مئی23   بدھ۔نجی طور پر سرمایہ کاری کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ مل کر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ بعض اہم امور کے سلسلے میں سفر کا پروگرا بنا سکیں گے۔
برج دلو
 مئی23   بدھ۔دوستوں اور سماجی امور کے سلسلے میں بہت سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آپ کی سحر انگیز شخصیت دوسرے افراد کو آپ کا گرویدہ بنائے گی۔ روپے پیسے کے معاملات میں احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

برج حوت
 مئی23   بدھ۔ذہنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے علاوہ نئے مشاغل میں آپ کی دلچسپیاں بڑھ سکتی ہیں۔ مخلصین سے مشاورت اور مدد لینے کو عار محسوس نہ کریں ۔رومانس کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عالمی بینک کی پاکستان اور بھارت کے حوالے سے اہم گفتگو

اپنا تبصرہ بھیجیں