بین الاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ریکارڈ

سونے
loading...

مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں312روپے کااضافہ

کراچی : بین الاقوامی گولڈمارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا350روپے مہنگا ہو گیا۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرسے بڑھ کر1293ڈالرہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں312روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت56800 روپے سے گھٹ 57150روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت48685 روپے سے گھٹ کر48997 روپے ہو گئی ۔

تولہ چاندی کی قیمت اور10گرام چاندی کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت760روپے اور10گرام چاندی کی قیمت651.42روپے پرمستحکم رہی ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  7th May 2018 - آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں