اب عوا م سبز باغ دکھا نے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ‘ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان

 پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دینے والے حکمرانوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے

پی ٹی آئی بھرپور تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور اقتدار کی باریاں لینے والوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ اور ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاًنئی حلقہ بندیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ کو حلقہ این اے 127سے بطور امیدوار گرین سگنل دیدیا ۔

loading...

جمشید اقبال چیمہ نے عمران خان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ یہ نشست جیت کر عمران کو بطور وزیر اعظم تحفہ دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے اور انشا اللہ اب عوام کی حقیقی منزل دور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام سبز باغ دکھا نے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ ان سے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں