’طیفا ان ٹربل‘ نے ریلیز کے دوسرے روزہی کمائی کا ریکارڈ بنالیا

طیفا ان ٹربل
loading...

کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے ریلیز کے دوسرے روز بھی کمائی کا ریکارڈ بنالیا۔

فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر میں سب سے کامیاب اوپننگ والی پاکستانی فلم کا ریکارڈ بنایا تھا اور فلم نے پہلے روز صرف ملک بھر کے سنیما گھروں سے 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

’طیفا‘ نے  دوسرے روز بھی کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے، فلم نے دوسرے روز 2 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر ملک بھر کے سینما گھروں سے  5 کروڑ کا بزنس کیا ہے اور یہ بھی کمائی کا ایک اور نیا ریکارڈ ہے۔

لائٹ اینگل پروڈکشن، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی پیشکش ہے۔

فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے  اہم کردار کیا ہے  جب کہ فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نریندر مودی اور سشما سوراج کا کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اپنا تبصرہ بھیجیں