قومی ٹیم کامیابی کے بعد واپسی کے لیے وطن روانہ

ٹیم
loading...

 زمبابوے میں  زمبا بوین ٹیم کو کلین سویپ کرنےکے بعد قومی شاہینوں نے وطن واپسی کا سفر شروع کر لیا، دبئی کے بعد تمام کھلاڑی و آفیشلز اپنے اپنے شہر پہنچیں گے، فخر پاکستان فخر زمان کی پشاور آمد ہو گی۔

زمبابوے کے خلاف پاکستان نے  پانچ ون ڈے میچز کی سیریز پانچ صفر سے جیتی  اور وائٹ واش  کرنےکے بعد قومی کھلاڑی فاتح قرار پائے، پانچویں ون ڈے میں قومی ٹیم ایک سو اکتیس رنز سے فاتح قرارپائی۔

 پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے تین سو چونسٹھ رنز سکور کئے، جبکہ پوری زمبابوین ٹیم دو سو تینتیس رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز  مکمل کرنے کا رکارڈ قائم کیا اور آخری میچ میں پچاسی رنز سکور کئے۔

 فخر زمان نے  سیریز میں سب سے زیادہ پانچ سو پندرہ سکور کا ایک اور عالمی کارنامہ انجام دے کر مین آف دی سیریز کا اعزاز پایا۔

ٹورنامنٹ میں امام الحق نے سیریز کی تیسری اور کیرئر کی چوتھی سنچری سکور کی، پہلے نو ون ڈیز میں یہ معرکہ سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ بابر اعظم نے بھی تگڑہ سینکڑہ سکور کیا اور ایک سو چھ رنز پر ناقابل شکست رنز بنائے۔

اس اہم میچ میں بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے، چوالیس اننگز میں تھری فگر اننگز سے دنیا کے نمبر ٹو بیٹسمین بھی بن گئے، اس شاندار بلکہ یادگار جیت پر کپتان سرفراز خوشی سے نہال نظر آئے۔

قومی ہیروز کامیاب دورے کے بعد واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، دبئی میں ایک دو روز قیام کے بعد اپنے اپنے شہر لاہور، اسلام آباد، کراچی اور سیالکوٹ جبکہ فخر پاکستان ، فخر زمان پچیس جولائی کو صبح سات بجے پشاور پہنچیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں