سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا

گدھے
loading...

کراچی:سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا

جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگیا ٗجانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل کی جانب سے اس گدھے کو ریسکیو کیا گیا اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی ٗایسی ایف اینیمل کے مطابق سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا ۔

اے سی ایف اینیمل کی فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز اس کی حالت بہتر تھی ٗوہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اور بہتر طریقے اپنی غذا بھی لی۔اے سی ایف کے مطابق گدھے کے اندرونی زخم ٹھیک نہیں ہورہے تھے، ناک سے خون نکلنے کے باعث وہ سانس نہیں لے پارہا تھا اور صبح اس کا بلڈ پریشر زیادہ تھا۔

اے سی ایف اینیمل کی جانب سے کہا گیاکہ واقعہ کے بعد یہ جانور صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو صرف اس بنا پر نشانہ بنایا گیا کہ اس پر ایک سیاسی حریف کا نام تحریر تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ظلم ، رسوائی غریب کا ہی مقدر کیوں؟ پرویز خٹک

اپنا تبصرہ بھیجیں