پاکستان جوڈو فیڈریشن 4 مرد اور 3 خواتین کھلاڑیوں کو بھجوائے گی،مسعود احمد خان

جوڈو فیڈریشن
loading...

اسلام آباد:پاکستان جوڈو فیڈریشن انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں 7 قومی کھلاڑیوں کو بھجوائے گی۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق ایشین گیمز 18اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوں گے جس میں پاکستان جوڈو فیڈریشن 4 مرد اور 3 خواتین کھلاڑیوں کو بھجوائے گی۔ مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، قیصر خان، بابر حسین اور ندیم اکرم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں حمیرا عاشق، مریم اور آمنہ طیاڈا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں۔

مسعود احمد خان نے کہاکہ شاہ حسین شاہ اولمپین نے 2013ء کی ایشین چمپئن شپ میں چاندی کاتمغہ حاصل کیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پانچویں پوزیشن ،ایشین گیمز اور ساؤتھ ایشین چمپئن شپ 2014ء میں طلائی کا تمغہ اپنے ملک کے لئے جیتا تھا۔ 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز جو کہ بھارت میں کھیلی گئی تھی میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اسی طرح دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں شاہ حسین شاہ نے پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ قیصر خان نے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ۔

اسی طرح دیگر دو مرد بھی ایشین گیمز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایشین گیمز کے لئے خواتین کھلاڑی بھی مرد کھلاڑیوں سے کم نہیں وہ بھی ایونٹ میں اپنے جوہر دکھائیں گی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جب تک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی ٗاپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا ،چیف جسٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں