آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج حمل
اکتوبر23 منگل۔ قریبی لوگوں کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے دوران گفتگو محتاط رویہ اختیار کریں ۔شراکتی امور میں شریک کار کے ساتھ اہم معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

برج ثور
اکتوبر23 منگل۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ کاروباری پوزیشن مستحکم اور تسلی بخش رہے گی۔ ملازمتی امور میں غفلت اور عدم توجہی نہ برتیں۔ اہم امور میں کامیابی نصیب ہوگی۔
برج جوزا
اکتوبر23 منگل۔ گھریلو امور میں غفلت نہ برتیں۔ مخلص احباب کے ساتھ اپنے مسائل کے متعلق تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ آپ کوئی نیا کام شروع کرنے کے موڈ میں ہونگے۔ذمہ داریاں بڑھیں گی۔
برج سرطان
اکتوبر23 منگل۔ نجی کاموں میں دلچسپی لے کر انہیں حل کر سکیں گے۔ ان دوران آرام بھی کریں۔ زیادہ دماغی کام نہ کریں۔ ذاتی عزائم کی تکمیل کر سکیں گے۔عزت اور مرتبے میں اضافہ ہوگا۔
برج اسد
اکتوبر23 منگل۔ کاروبار میں شریک افراد کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے آپ کے کاروبار کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سرمایہ کاری کے سلسلے میں مصروفیت بڑھے گی۔
برج سنبلہ
اکتوبر23 منگل۔ تفریحی معاملات آپ کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ مستقبل کے سلسلے میں کوئی اہم مسئلہ طے کر سکیں گے۔ گزشتہ کئی دِنوں پیدا شدہ پیچیدہ اور پریشان کن مسائل حل کر سکیں گے۔

برج میزان
اکتوبر23 منگل۔ آپ کی توجہ انعامی اسکیموں کی طرف بڑھ جائے گی ۔ ان سکیموں میں محتاط حصہ لیں۔ خانگی خاندانی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کسی دیرینہ دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔

برج عقرب
اکتوبر23 منگل۔ تعمیری کاموں میں حصہ لینا سود مند ثابت ہوگا۔ شریک کار افراد کا تعاون و مشورہ حاصل رہے گا۔ گھریلو امور میں شریک حیات کے ساتھ خوشگواری آنے کا امکان ہے۔

برج قوس
اکتوبر23 منگل۔ زیادہ وقت گھر کی تزئین و آراش پر صرف ہوگا۔ بچوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بھی بن سکتا ہے۔ شریک حیات کا تعاون شامل حال رہے گا۔ حالات آپ کے حق میں رہیں گے۔

برج جدی
اکتوبر23 منگل۔ رومانس کے معاملات میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ آپ کی مقناطیسی شخصیت دوسروں کو متاثر کرے گی ۔ ذرائع ابلاغ کے سلسلے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔
برج دلو
اکتوبر23 منگل۔ آپ اپنے مقاصد کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ مستقبل کے متعلق بہتر منصوبہ بندی کر کے ہی فوائد حاصل کئے جا سکیں گے یہ راز آج آپ پر آشکار ہو سکے گا۔
برج حوت
اکتوبر23 منگل۔ عزیز و اقارب کے ساتھ نرم رویہ سے پیش آئیں۔ مستقبل کے سلسلے میں بعض مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔اپنی حکمت عملی سے گزشتہ پیدا شدہ مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔

———————————————————————————–

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں