مچھ کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جھلس کر ہلاک

مچھ

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ کے قریب وین اور ٹرک ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 گاڑیوں اور پولیس چوکی کو آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے باعث 7 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں تیز رفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک  ہوگئے تھے۔

حادثے کے فوری بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 16 ستمبر کو ملتان میں چوک سرور شہید کے قریب ایم ایم روڈ پر منی وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک  ہوگئے تھے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں