پی سی بی نے نیا عہدہ متعارف کرا دیا

پی سی بی

پی سی بی نے منیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کروا دیا۔ ایم ڈی کی تلاش کے لیے اخبارات میں اشتہار دے دیئے گئے۔

چیئرمین اعجاز بٹ کے دور میں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ متعارف کرا کر سابق کپتان جاوید میاں داد کو زمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور اب چیئرمین احسان مانی نے پیٹرن وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے پی سی بی میں مینجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا دیا ہے ۔

پہلے کہا گیا تھا کہ سی ای او تعینات کیا جائے گا لیکن اس کے لیئے چونکہ ائین میں ترامیم کی ضرورت تھی اس لیے ایم ڈی کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے ہیں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں