چاند کا ٹکڑا کتنے ڈالرز میں نیلام ہوا؟

چاند کا ٹکڑا
loading...

بوسٹن: شمالی افریقہ سے گزشتہ سال ملنے والا چاند کا ٹکڑا نیلامی کے دوران چھ لاکھ ڈالرمیں فروخت کر دیا گیا ہے، چاند کے اس نادر ٹکڑے کو ویتنام میں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی افریقہ سے گزشتہ برس ملنے والے چاند کے ٹکڑے کو نیلامی کے دوران فروخت کر دیا گیا ہے۔ چاند کے ٹکڑے کو چھ لاکھ ڈالرمیں خریدا گیا ، اب یہ شمالی افریقہ کی بجائے ویت نام کی زینت بنے گا۔

ویت نام کی کمپنی ٹام چک پگوڈا نے ٹکڑے کو خریدا ہے اور اس کو کمپنی نمائشی جگہ پر رکھے گی، چاند کا ٹکڑا بیچنے اور خریدنے والے دونوں کی پہچان کو مخفی رکھا گیا ہے۔

Spread the love
  • 12
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں