کیا پریانکا چوپڑا اور نک جونس خفیہ شادی کرچکے ہیں ؟

پریانکا چوپڑا
loading...

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی جانب سے کچھ روز قبل شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتا دیا تھا کہ ان کی شادی بھارت کے شہر جودھ پور میں ہوگی۔ لیکن اب ان کے مداح یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ جوڑا خفیہ طور پر شادی کرچکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس نے شادی کی تاریخ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی بھارتی شہر جودھ پور میں ہوگی۔

جبکہ تقریبات کا سلسلہ30 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہے گا اور شادی کی تمام رسومات بھی اسی شہر (جودھ پور) میں منعقد کی جائیں گی۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا خفیہ طور پر شادی کرچکا ہے۔
۔
’”ہندوستان ٹائمز” کا کہنا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس ان دنوں امریکی شہر لاس ویگاس میں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان دونوں کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جسے دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ انہوں نے شادی کر لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی تصویریں شیئرکی گئیں ہیں جس میں پریانکا چوپڑا ہاتھوں میں پھول تھامے کھڑی ہیں، جس پران کے مداحوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے اور لوگوں سے یہ بات چھپائی جا رہی ہے۔

جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اب شادی کی خبروں کے بارے میں خود پریانکا چوپڑا ہی بتاسکتی ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل یہ جوڑا بھارت میں موجود تھا جہاں ان کی شادی کی تیاریاںزور و شور سے جاری تھیں۔ پریانکا چوپڑا اور نک نے بھارتی شہر جودھ پور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا جس کے پیچھے ان کا مقصد شادی کے لیے کسی خاص جگہ کا انتخاب کرنا تھا۔

پریانکا چوپڑا اور نک کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی شادی جودھ پور کے محل “اومید بھون” میں ہوگی اور شادی میں 200 مہمانوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں