زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکرمیں ووٹ کھو چکے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری

ریاض: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ سیاست دانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں

زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا زرداری صاحب سیاست دانوں کی بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں۔

انہیں مفت مشورے کا احساس ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا، قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہییں، زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں۔

یاد رہے گذتہ روز آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کے گھر پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتِ حال، اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں فعال بنانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

loading...

ملاقات کے بعد آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10 سال تک جمہوریت کے لیے مل کر کام کیا۔

جمہوری طاقتیں کم زور نظر آ رہی ہیں، اب یہ ملک چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، جمہوریت کی بقا کے لیے ہم اپنا فرض نبھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ حکومت کو گرایا جائے، حکومت گرانا مقصد نہیں بلکہ اس کے طور طریقے جمہوری نہیں، سب دوستو ں کے ساتھ مل کر بات کی جا سکتی ہے، ہم نے ہمیشہ کوششیں کی کہ غیر جمہوری قوتوں کو موقع نہ ملے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے۔

یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں