دو ماہ میں سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو جائے گی، سینئر صحافی غلام حسین

سینئر صحافی غلام حسین

لاہور: سینئر صحافی غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دو ماہ میں پیپلز پارٹی کی سندھ سے حکومت ختم ہو جائے گی اور چند ہفتوں کے اندر آصف علی زرداری سمیت 37 لوگوں کی گرفتاری متوقع ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام حسین کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں یا 2018 کے اندر اندر ہی پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو جائے گی اور وہاں پر ایک اتحاد بنے گا۔

جو کہ حکومت بنائے گا جس میں ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور اس میں پیپلز پارٹی کا ایک بڑا دھڑا بھی شامل ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مہینے کے اندر زرداری اینڈ کمپنی پر بہت سخت ہاتھ پڑنے والا ہے۔

ان میں سے اکثر کو جیلوں میں ڈالا جائے گا اور لوٹے ہوئے پیسے کی ریکوری دینی پڑے گی ۔ اس صورت حال میں سندھ حکومت لڑکھڑائے گی اور جنوری 2019 سے پہلے پہلے سندھ میں تبدیلی آجائے گی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کےخلاف قرارداد لانے کی تجویز پرغورکیا گیا ۔

Spread the love
  • 13
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں