آدمی کو مردانگی سے محروم ہونے کے بدلے 60 کروڑ روپے کی پیشکش

مردانگی

لندن: فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کے لیے اداکار اپنے جسم میں وزن معمولی تبدیلیاں لاتے ہیں تاکہ خود کو اس کردار کے مطابق ڈھال سکیں۔

تاہم ایک اطالوی فلم ساز نے برازیلی اداکار کین ڈول روڈریگو ایلویس کو فلم میں ایک کردار کی پیشکش کی اور 60 کروڑ روپے کے عوض جسم میں ایک ایسی تبدیلی لانے کا کہہ دیا کہ سن کر ہی مردوں کے ہوش اڑ جائیں۔

دی مرر کے مطابق روڈریگو نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل مجھ سے اٹلی کے ایک فلم میکر نے رابطہ کیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ وہ مجھے 35لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً60لاکھ روپے) ادا کرے گا جس کے عوض مجھے اپنا عضو مخصوصہ کٹوانا ہو گا۔

loading...

وہ ایک فلم بنا رہا تھا اور اس میں میرے کردار کو زیادہ سے زیادہ ’فیملی فرینڈلی‘ بنانا چاہتا تھا۔ لیکن میں نے انکار کر دیا۔

روڈریگو کا مزید کہنا تھا کہ ”میں اس سے پہلے 62سے زائد بار پلاسٹک سرجری کے آپریشن کروا چکا تھا اور میں اس سے بالکل خائف نہیں تھا۔ میرا ارادہ بھی تھا کہ بالآخر میں اپنی جنس تبدیل کرکے عورت بن جاﺅں گا لیکن آخری وقت پر میں نے اس کی پیشکش ٹھکرا دی، کیونکہ میری صحت اور شخصی وقار مجھے بہت اہم ہیں۔

یہ میری عزت نفس کو گوارا نہیں ہوا کہ وہ مجھے رقم کے عوض خرید لے۔ کوئی بھی مجھے رقم کے عوض نہیں خرید سکتا۔“

Spread the love
  • 14
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں