ویمنز ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

آسٹریلیا

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 71 رنز سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 اسکور بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 143 کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم اٹھارویں اوورز میں 71 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایس آر ٹیلر نے 16 رنز بنائے، ان کے سوا کوئی بھی پلیئر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو 8 سال بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، آخری بار 2010 میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں