آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 23 جمعہ۔ ۔ ۔

برج حمل
آج اگر آپ نے اپنے تیز رفتار رجحان کو صحیح جگہ کیلئے استعمال کر لیا تو یاد رکھیں کہ روشن مستقبل آپ کے انتظار میں ہے۔آپ پر سکون دن گھرپر گزار سکتے ہیں۔

برج ثور
ہر امر میں اچھا محسوس کریں گے کہ جو کام بھی ہو رہا ہے نتیجہ بہتر ہی ہوگا لیکن دوران عمل زیادہ تنقیدی نہ ہو جائیں۔ گھریلو امور جو ادائیگیوں سے متعلق ہونگے توجہ طلب ہونگے۔

برج جوزا
آپ جس محفل میں شریک ہونگے مرکزی حیثیت پائیں گے۔ گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکل پیش آئے گی کیونکہ بیرونی عوامل رکاوٹ کا سبب ہونگے.

برج سرطان
آپ کا معیارہم مذہب افراد میں ترقی کرے گا۔ گھر سے باہر کی مصروفیت سے خوشگوار ماحول ملے گا۔معاملات کی ذمہ داری میں کمی آسکتی ہے۔ رات کوکوئی ٹیلی فون کال خوش بہم پہنچا سکتی ہے۔

برج اسد
ذہنی تنائو سے نجات اور اپنی ذات پر بھروسہ میں اضافہ ہوگا۔ گھریلو امور سے متعلقہ معاملات میں توجہ رہے گی۔ عام عوام کے سامنے فخریہ گفتگو کا موقع ملے گا۔

برج سنبلہ
آج آپ اچانک انتشار کا شکار ہو سکتے ہیں جو عارضی طور پر ہلا کر رکھ دیگا۔ کوشش کریں کہ لچکدار رویہ رکھیں۔ کاروبار کے بجائے دوسرے امور میں زیادہ مصروف رہیں گے۔

برج میزان
کسی دور مقام کے رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات یا رابطہ ہو سکے گا۔ کام کی رفتار بڑھے گی۔ کسی شخصیت کی زندگی میں آمد‘ خاص اہمیت کی حامل ہوگی۔

برج عقرب
آپ میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ رکھیں۔ جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کریں۔ دوسروں پر بے جا اعتماد نہ کریں۔

برج قوس
سماجی پلان اپنے تکمیل کے مراحل طے کر لے گا۔ چہل پہل اور سیر کرنے میں طبیعت کی خوشگواری منحصر ہے۔ اگر تھوڑی سی محنت اور لگن سے کام کریں تو کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔

برج جدی
دوست احباب آپ کی دلکش شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہیں گے۔رُکے ہوئے کام حل ہو سکیں گے۔نئی ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہیں گے۔

برج دلو
کسی سے پرانی عادت کے ترک کرنے یا کوئی عمدہ وعدہ وعید کریں گے۔ صحت کی بہتری کیلئے اقدام کریں گے۔ بہتر اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے جو مستقبل بعید کیلئے فائدہ مند رہیں گے

برج حوت
آپ جنس مخالف سے گھریلو امور کے ساتھ ذاتی معاملات بھی طے کر لیں گے۔ کوشش کریں کہ آئیڈیل ازم اور پہلے سے طے شدہ تصورات قائم نہ کریں بعد میں شکوک پیدا ہونگے۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں