پریانکا چوپڑا کا دو شادیاں کرنے کا فیصلہ

پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس نے بھی دپیکا اور رنویر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دو شادیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس رواں سال دسمبر میں بھارت کے شہر جودھ پور کے تاریخی مقام ’امید بھون‘ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

اسی حوالے سے ایک اور نئی خبر سامنے آئی ہے کہ  دپیکا اور رنویر کی طرح ان دونوں نے بھی دو شادیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا 2 دسمبر کو ’ہندو‘ رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گا اور اگلے دن ہی یعنی 3 دسمبر کو ان کی شادی ’عیسائی‘ رسم و رواج کے تحت ہوگی جبکہ دونوں شادیاں ایک ہی مقام پر منعقد کی جائیں گی۔

loading...

بھارتی میڈیا میں گردش خبروں کے مطابق نک جونس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دو روز میں بھارت پہنچ جائیں گے، جس کے بعد ان کے سنگیت کی تقریب کے لیے ریہرسلز 28 نومبر سے شروع کی جائیں گی۔ تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کوریوگرافر’گنیش ہیج‘ نک جونس اور ان کے گھر والوں کو بھارتی ڈانس بھی سیکھائیں گے۔

فیشن ہیروئن پریانکا آج کل پیرس میں موجود ہیں جہاں ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں