وزیراعلیٰ سندھ کا چینی قونصل جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: چینی قونصلیٹ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل کو ٹیلیفون کیا۔

وزیراعلیٰ نے بات چیت کے دوران چین کے قونصل جنرل وانگ یو کو یقین دہانی کرائی کہ آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا، میں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھی ہدایت دی ہے۔

loading...

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز بھرپور آپریشن کر رہی ہیں جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں