لوئراورکزئی ایجنسی میں بم دھماکہ، 25 افراد ہلاک

لوئراورکزئی

ہنگو: لوئر اورکزئی میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہن اہے کہ دھماکا مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا جس میں زخمی و جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں