بھارتی فورسز کی اندھادھند فائرنگ، 6 کشمیری شہید

کشمیری

سری نگر: درندہ صفت قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا ظلم و بربریت بڑتا ہی جارہا ہے جس کا واضح ثبوت کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت ہے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام بہانے سے گھر گھر تلاشی لی اور اسی دوران بے دریغ فائرنگ شروع کردی جس کے باعث 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ کے بعد رہائشی گھروں کو بھی تباہ کیا ہے۔

کشمیری میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کہنا ہے کہ چھ افراد کی بہمانہ شہادت کے افسوس ناک واقعے کے بعد کشمیر کی غیور عوام نے بڑی تعداد میں قابض افواج کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر بھارتی فورسز نے بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ کی جس کی زد میں آکر متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع اسلام آباد کے ساتھ ساتھ شوپیاں، پنجورہ اور گگلارو میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں