دہشت گردوں سے مقابلے میں خاتون پولیس افسر سب سے آگے

دہشت گردوں

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع  ملنے پر خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سوہائی عزیر جائے وقوع پر سب سے پہلے پہنچنے والے پولیس افسران میں شامل تھیں۔

اے ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز نے چینی قونصلیٹ پر حملے اور فائرنگ کی خبر سنتے ہی فوری طور پر ایکشن لیا اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی سربراہی میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن مکمل کیا۔

اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی سوہائی عزیز کو دہشت گردوں کے خلاف دیدہ دلیری اور عزم ہمت کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ پولیس کی جانب سے بھی سراہا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق واقعے کے بعد چینی قونصل جنرل کو بریفنگ کے وقت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر سہائی عزیز کو شاباش دی جبکہ آئی جی سندھ نے بھی انہیں کاندھے پر تھپکی دی۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے سوہائی عزیز کو داد دیتے ہوئے کہا ’آپ نے بہادری کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں‘۔

واضح رہے کہ 3 دہشت گردوں نے آج صبح کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری جانب کارروائی میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا، تاہم قونصل خانے کا چینی عملہ واقعے میں بالکل محفوظ رہا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں