لوئراورکزئی دھماکہ: 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی

لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں خود کش دھماکے میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا اور اس کے نتیجے میں 31 افراد  جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی، جنہیں طبی امداد کے لیے کوہاٹ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

کمشنر کوہاٹ نے بتایا کہ دھماکے میں تین بچے اور تین سکھ تاجر بھ مارے گئے

مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکا پلانٹڈ تھا اور بارودی مواد کو ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں 8 کلوگرام کے قریب دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں