کچھ عناصر ملک کو تصادم کی طرف لے جارہے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف

راولپنڈی میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ کچھ عناصر دانستہ اور غیر دانستہ طور پر ملک کو تصادم کی طرف لے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شرپسند عناصر اور غیر ملکی دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہیں، شدت پسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کی ضرورت ہے، پہلے سے جاری کوششوں کے ساتھ ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے دہشتگردی کی وجوہات کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ  کچھ عناصر دانستہ اور غیر دانستہ طور پر ملک کو تصادم کی طرف لے جارہے ہیں، ریاست مذہب، لسانیت یا کسی اور بنیاد پر ملک کو محاذ آرائی کی طرف لےجانے کی اجازت نہیں دے گی، دشمن قوتوں اور غیر ملکی ایجنڈوں کو سمجھتے ہوئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

آرم چیف کا کہنا تھا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت کریں گے، امن، ترقی اور استحکام قانون کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں