وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک میں امن و امان اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ

cabina ijlas
loading...

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن و امان اور سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہید اہلکاروں کے لیے فاتحہ کی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کا استعمال روکنے کے نظام کے نفاذ کی سمری بھی منظور کی گئی۔


ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا نیا صدر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔

عارف عثمانی ایک نجی بینک کے سینئر عہدیدار رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 100 روزہ پلان اور ہاؤسنگ سے متعلقہ ٹاسک فورس کے بارے میں امور بھی زیر غور آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کو 100 روزہ پلان پر عمل درآمد رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 29 نومبر کو 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کے بارے میں قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں