آرمی چیف نے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف
loading...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  11 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے۔

vآئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد مسلح افواج کے 25 اہلکاروں اور ایک شہری کے قتل اور 22 افراد کو زخمی کرنےمیں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جب کہ 22 مجرموں کو عمر قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں انور سلام، عرفان الحق، صاحب زادہ، نادرخان، امیرزیب اور اظہار احمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اکبر علی، محمدعمران، بادشاہ عراق، عزت خان اور امتیاز بھی شامل ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں