زینب کے قاتل کے سنسنی خیز انکشافات

zainabmurder-aajkal-jpg

قصور 7 سالہ زینب کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کر لیا، سنسنی خیز انکشافات

قصور 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کرنے والے قاتل کو 14 روز بعد گرفتار کر لیا گیا۔ قاتل کا نام عمران ہے جو زینب کے گھر سے کچھ ہی    فاصلے پر رہتا تھا۔ اور وہ زینب کے گھر آتا جاتا بھی تھا۔ قاتل کے سنسنی خیز انکشافات

پولیس ذرائع کے مطابق قاتل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے۔ کہ اس نے 10 بچیوں کے ساتھ زیادتی کی۔

قاتل کے مطابق وہ جن گھروں میں کام کرتا تھا انہی کہ بچوں کو اغوا کرتا تھا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرتا تھا۔

قاتل نے انکشاف کیا ہے وہ بچوں کو ٹافیوں اور نیاز کے چاولوں کا لالچ دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔ اور یہی کچھ اس نے زینب کے ساتھ کیا۔  وہ بچیوں کو بالوں میں لگانے والے کلپ خرید کر دینے کا بھی لالچ دیتا تھا۔ اور پھر اغوا کرنے کے بعد زیر تعمیر گھروں میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا۔ اور پکڑے جانے کے ڈر سے قتل کر دیتا تھا۔

پولیس کےمطابق عمران کے قتل ہونےوالی بچیوں میں 8 کے ساتھ ڈی این اے میچ کر گیا ہے تاہم دو کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں