بلدیاتی نظام معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب

منتخب نمائندے عوام کی آواز ہوتے ہیں اور انہیں عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ بات اُنہوں نے سرکٹ ہاؤس میں چیئرمینز و وائس چیئرمینز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی کہ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما رانا شاہد الحسن اور عامر سعید انصاری بھی موجود تھے ۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ ن کی بنیادی قوت ہے بلدیاتی نظام میں ہر منتخب نمائندے کا اپنا الگ کردار و اہمیت ہے ۔ کسی ایک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر کام کرنا ہو گا ۔ یہ شہر ایک جسم کی طرح ہے جسم کے اگر کسی ایک حصے کو تکلیف ہو تو پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے۔ عوام نے ہمیں جس مقصد کے لئے ووٹ کے ذریعے منتخب کیاہے ہمیں ان کی اُمیدوں پر پورا اُترنا ہو گا اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا ہو گا۔

loading...

انہوں نے مزیدکہا کہ اہلیانِ ملتان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام منتخب نمائندوں کو ایک ویژن کے تحت کام کرنا ہو گا تب ہی یہ شہر خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ‘ صفائی ستھرائی‘ سیوریج کے نظام میں بہتری سمیت ہمہ قسم کے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔اس موقع پر تمام چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے عزم کیا کہ وہ ملتان کی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے اورعوام کے مسائل کے جلد حل کو یقینی بنایا جائے گا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں