اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ
loading...

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ تیسرے ایڈیشن کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی ، کپتان مصباح الحق اور کو ئٹہ گلیڈییٹرز کے کوچ معین خان سمیت دیگرآفیشلز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میچ کا اعلان کیاعلی نقوی نے کہا کہ پہلی دفعہ تاریخ میں نمائشی میچ ہوگا، اور امید ہے کہ ایک اچھا میچ ہوگا۔ معین خان نے کہا کہ نمائشی میچ اچھا اقدام ہیجو پہلے نہیں ہوا ، انہوں نیکہا کہ نا صرف کھلاڑی باقی سٹاف اس میں حصہ لیں گے، میچ کا مقصد ٹورنامنٹ سے قبل ایک اینوائرمنٹ بنانا ہے۔انٹرنیشنل ٹیم آرہی ہیں ملک کا بین الاقوامی سطح پر ایمیج بہتر ہوگا۔نمائشی میچ کا مقصد ٹورنامنٹ میں لوگوں کو انوالو کرنا ہے۔ دوسرا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلنے کی درخواست ہے، کوئٹہ کی عوام کے کئے اچھا ایونٹ ہوگا۔ انہوں نیکہا کہ کرکٹ کا جنون ملک بھر میں ہے۔ ایک اچھی ہائیپ بنے گی. علی نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل سب سے بڑا گیم ایونٹ ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئی لائبلٹی نہیں پی ایس بی پر اورپی ایس ایل کا سپورٹس ایلیمنٹ بہت کامیاب جا رہا ہے۔ اورکھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہورہا ہے۔کھلاڑی بہت خوش ہیں۔پنڈی اسلام آباد پر بہت فوکس کر رہے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ ہماری کوشش ہے جہاں کی اونر شپ ہو وہاں میچز ہوں، کوئٹہ میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے، وہاں میچ کروانے پر فوکس ہے۔ سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انشاء اللہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کروائیں گے۔معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ لوگ بہت زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور کوشش ہے کے تمام شہروں میں میچز کروائیں جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی نمائشی میچ کا حصہ بنائیں اور اس سلسلہ ہم کوشش بھی کر رہے ہیں کہ غیرملکی فارن پلیئرز کو لائیں۔ تماشائیوں کے لئے بھر پور انٹرٹینمں ٹ کے انتظامات ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ میں روحیل نظیر کوبھی موقع دیں گے۔ پی ایس ایل میں جو پلیرز لئے ہی وہ بہترین کمبی نیشن ہیں ،اسلام آباد کی ٹیم بیلنس ٹیم ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ تمام ٹیموں نے ٹیم کو بہتر کیا ہے۔ اور پی ایس ایل میں زبردست مقابلے کی امید ہے۔ دونوں ایڈیشن بہت کامیاب رہے اور تیسرا بھی کامیاب رہے کا، انہوں نے کہا کہ ملک کا اپنا ایونٹ ہے۔ کامیاب کروانا سب کی زمہ داری ہے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں