آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
loading...
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مارچ 24  ہفتہ
برج حمل
 مارچ24  ہفتہ۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی سے بچیں ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔
برج ثور
 مارچ24    ہفتہ۔ نئے مشاغل اپنانے کے علاوہ ذرائع ابلاغ میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔ گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں جلد بازی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
 
برج جوزا
 مارچ24  ہفتہ۔ پیچیدہ اور اُلجھے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مخلص دوستوں اور بزرگوں کی مشاورت لیںتاکہ مزید پریشانیوں سے بچ سکیں۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔
 
برج سرطان
 مارچ24  ہفتہ۔ تعلیمی امور کے سلسلہ میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ مستقبل کو روشن کرنے کیلئے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔ اپنی خود اعتمادی سے اہم کاروباری امور طے کر سکیں گے۔
 
برج اسد
 مارچ24  ہفتہ۔ خواہاں میزانی افراد کو اچانک شادی یا منگنی کا پیغام ملے گا۔ شراکت کے معاہدے پھلے پھولیں گے۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل سے بھرپور شادمانی کا احساس ہوگا۔ 
 
برج سنبلہ
 مارچ24 ہفتہ۔ جائیداد اور گھریلو امور میں منافع حاصل کر سکیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند ثابت ہوگی۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کے مواقع ملیں گے۔خریداری کا پروگرام بن سکتا ہے۔
 
برج میزان
 مارچ24 ہفتہ۔ آپ کی خود اعتمادی سے خاندانی‘ کاروباری اور دلی معاملات بہتر طور پر طے ہو سکیں گے۔ نئے کاروباری  کام کے متعلق کی گئی کوششیں کامیاب ہونے کا قوی امکان ہے۔
 
برج عقرب
 مارچ24 ہفتہ۔ لین دین کے معاملات میں احتیاط سے کام لینا بہتر رہے گا۔  ذرائع ابلاغ پر انحصار کرنے سے گریز کریں۔ قانونی قسائل کے حل کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔
 
برج قوس
 مارچ24  ہفتہ۔ دوستوں کے ساتھ قریبی پارک میں سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔ گزشتہ نامکمل کاموں کی تکمیل احسن طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔
 
برج جدی
 مارچ24 ہفتہ۔ مالی معاملات میں جلد بازی یا غفلت سے کام نہ لیں۔ قانونی امور میں اپنے مشیر سے مشورہ مفید رہے گا۔ حالات میں پہلے کی نسبت آج بہتری کا امکان ہے۔ چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔
برج دلو
 مارچ24  ہفتہ۔ نجی طور پر کام کرنا مشترکہ کام کرنے کی نسبت زیادہ بہتر رہے گا۔ مالی معاملات اور اہم کاروباری امور کو اپنے ہاتھ میں رکھیں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔
 
برج حوت
 مارچ24   ہفتہ۔ روز مرہ نجی معاملات حسب سابق ہونگے۔ کاروبار میں اُتار چڑھائو رہے گا۔ کسی مخلص دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں