ہالی وڈ کی سپر ہیرو سائنس فکشن فنٹیسی فلم ’ڈیڈ پول 2‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ڈیڈ پول 2
loading...

20 سنچری فاکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم کو رواں برس 18 مئی میں ریلیز کیا جائے گا
ہالی وڈ کی سپر ہیرو سائنس فکشن فنٹیسی فلم ’ڈیڈ پول 2‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا جو پہلے ٹریلر کے مقابلے زیادہ خطرناک، سسپینس، ایکشن، فائٹ اور رومانس سے بھرپور ہے۔واضح رہے کہ ’ڈیڈ پول 2‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر رواں برس فروری میں جاری کیا گیا تھاجس میں فلم کے سپر ہیرو سے بھی طاقتور ولن ’کیبل‘ کو تباہی مچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا ٗفلم کی پہلی جھلک گزشتہ برس اگست میں جاری کی گئی تھی، یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ پول‘ کا سیکوئل ہے۔تقریبا ڈھائی منٹ کے جاری کیے گئے فلم کے نئے ٹریلر میں ہیرو ڈیڈپول کو نہ صرف طاقتور ولن کیبل بلکہ دیگر کئی خطرناک نئے کرداروں سے بھی لڑتے ہوئے دکھایا گیا ٗٹریلر میں ایکشن، مار دھاڑ، کامیڈی، سسپینس اور رومانس کے مناظر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ ڈیڈپول 2 پہلی فلم کے مقابلے کہیں زیادہ بہتر ہوگی۔ فلم کے ٹریلر میں جہاں ڈیڈ پول جرائم پیشہ جنگجؤں سے لڑتے نظر آتے ہیں ٗوہیں وہ رومانس بھی کرتے نظر آتے ہیں ٗفلم میں سپر ہیرو کا ساتھ دینے کیلئے اس بار ایکس فورس نامی ٹیم کے نئے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں ٗ جو ولن کیبل سے بچوں کو قتل کرنے سے بچاتے نظر آئیں گے ٗاس بار صرف فلم کے ہیرو کو طاقتور نہیں بنایا گیابلکہ ولن کیبل کی طاقت بھی بڑھا کر اسے سب سے زیادہ بدکردار بنایا گیا ہے۔20 سنچری فاکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو رواں برس 18 مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی ہدایات ڈیوڈ لیچ نے دی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں برائنا ہلڈی برانڈ، مورینا بیکرین، ٹی جے ملر، جیکی کیسی، جولین ڈینیسن اور اسٹیفن کیپکک بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں۔  ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’بومب سٹی‘ کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں