فرانس کی سپر مارکیٹ میں داعشی جنگجو کا حملہ، دو افراد ہلاک،12 زخمی

فرانس
loading...

حملہ آور نے آٹھ افرادکو یرغمال بھی بنایا تاہم فورسزنے آپریشن کرکے بازیاب کرالیا،مزید تفتیش جاری
پیرس: فرانس کے جنوبی علاقے میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ایک مسلح حملہ آور نے آٹھ افرادکو یرغمال بنا لیا اورفائرنگ کرکے دوافرادکو ہلاک جبکہ 12کو زخمی بھی کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی فرانس کے شہر کاکاسن میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں ایک مسلح حملہ آور نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنا لیا تاہم بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں انہیں آزاد کرا لیا گیا۔۔مقامی حکام کے مطابق اس کارروائی میں دو افراد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوئے ۔اس حملہ آور نے آٹھ افراد کو یرغمال بنایا تھا جبکہ اس نے ایک پولیس افسر کو گولی سے نشانہ بھی بنایا۔اس حملہ آور نے انتہا پسند گروپ داعش سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پیرس میں استغاثہ نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ اس حملہ آور کا تعلق داعش سے ہے۔ فرانس میں ماضی میں بھی ایسے دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے اس مغربی یورپی ملک میں سکیورٹٰ ہائی الرٹ ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں