عمران خان 2 روزہ دورہ میں لاہور کے ہر حلقہ میں ممبر شپ مہم کا جائزہ لیں گے ‘عبدالعلیم خان

عمران خان
loading...

لاہور جاگ چکا ہے،شہباز شریف اپنے بیانئے پر سب سے پہلے بڑے بھائی کو قائل کریں‘خطاب
عمران خان کے دورہ لاہور کیلئے اہم اجلاس ، قائد حزب اختلا ف،اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی شرکت
لاہور: پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان 31مارچ اور یکم اپریل کو 2روزہ دورہ میں لاہور کے ہر حلقے میں خود پارٹی ممبر شپ مہم کا جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔عبدالعلیم خان نے اس امر کا انکشاف پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں سینیٹر چوہدری محمد سرور،قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید اور مرکزی نائب صدر محمد شعیب صدیقی بھی موجود تھے اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان نے23مارچ کی کامیاب ریلی پر کارکنوں کو عمران خان اور اپنی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھر لاہور جاگ چکا ہے اور عمران خان کے اس دورے کے دوران شہر کا ہر حلقہ چیئرنگ کراس کا منظر پیش کرے گاعبدالعلیم خان نے کہاکہ نواز لیگ کے دن گنے جا چکے ہیں اب بہتر ہو گا کہ شہبا زشریف اپنے بیانئے پر سب سے پہلے اپنے اُس بڑے بھائی کو قائل کریں جو روز ایک ہی جیسی ڈگڈگی بجانے نکل پڑتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کسی بھول میں نہ رہے اب کسی قسم کا این آر او نہیں ہو گا اور نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو اپنے کیے کی ہر حال میں سزا بھگتنا ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی نواز شریف کے جیل جانے کا یقین ہو چکا ہے اسی لیے انہیں بھی پارٹی معاملات کی فکر کھائے جا رہی ہے عبدالعلیم خان نے کہاکہ انشاء اللہ 31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور کے ہر حلقہ میں پارٹی کارکن اپنے چیئرمین کا تاریخی استقبال کریں گے ،انہوں نے کہا کہ29اپریل کو مینار پاکستان کا جلسہ زندہ دلان لاہور کیلئے اہم سیاسی سنگ میل ثابت ہو گااور عوام ثابت کریں گے کہ ان کا قومی ہیرو عمران خان ہی ملکی قیادت کیلئے اہل ہے۔چیئرمین سیکرٹریٹ میں عمران خان کے دورہ لاہور کیلئے ہونے والے اجلاس میں عبدالعلیم خان کے علاوہ نومنتخب سینیٹر چوہدری محمد سرور،قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، ممبران پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی،مراد راس اور شہنیلا روتھ،پارٹی رہنما ظہیر یاسمین راشد، عباس کھوکھر ،جمشید اقبال چیمہ، خالد محمود گجر، منشاء سندھو ،آجاسم شریف ،اعجاز ڈیال،شبیر سیال،عثمان اکرم ڈاکٹر شاہد صدیق ، علی امتیاز وڑائچ، میاں افتخار،حافظ فرحت عباس، اصغر گجر،عبد الکریم کلواڑ ،سرفراز کھوکھر ،کرامت کھوکھراور فرخ جاوید مون نے شرکت کی اور 31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں عمران خان کے دورے کے حوالے سے اہم امور کو حتمی شکل دی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں