برطانوی شاہی شادی کے مہمانوں کی تعداد کم کرکے 600 کردی گئی

شادی

لندن: برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کیلئے مہمانوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے کم کر کے 600 تک محدود کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا نے اپنی خبر میں کینزنگٹن پیلس کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ شاہی شادی میں شرکت کیلئے 600 مہمانوں کو سنہری مہر سے سجے امریکن سیاہ سیاہی سے لکھے گئے دعوت نامے بھجوادئیے گئے۔شاہی محل کی جانب سے مہمانوں کے ناموں کی فہرست جاری کیے بغیر بتایا گیا کہ تمام مہمانوں کو 19 مئی 2018 کی دوپہر 12 بجے تاریخی چرچ سینٹ جارج چپل ونڈسر کیسل میں مدعو کیا گیا ہے۔شاہی مہمانوں کو شہزادہ ہیری کی دادی ملکہ ایلزبیتھ کی جانب سے ظہرانہ دیا جائیگا جبکہ دولہا کے والد کی جانب سے 200 مہمانوں کو فروگ مور ہاس میں ایک نجی تقریب میں بھی مدعو کیا گیا ہے۔بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ مجموعی طور پر 600میں سے 200 مہمانوں کو نجی تقریب میں کیوں بلایا گیا اور اس تقریب میں کون سی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔مہمانوں کو جاری کیے گئے دعوت نامے میں شہزادہ ہیری کو شاہی خاندان کے لقب سے بھی نوازا گیا ہے ٗ انہیں پرنسز آف ویلز کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ ان کی ہونے والی دلہن امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو شاہی لقب یا اعزاز سے نوازے بغیر صرف ان کا نام درج کیا گیا ہے۔دعوت نامے میں مہمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پرنسز آف ویلز اور میگھن مارکل کی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے دن کو یادگار بنائیں۔ شاہی محل کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ڈریس کوڈ بھی بتایا گیا ہے، جس کے تحت مہمانوں کو صرف مارننگ کوٹ، لانج سوٹ اور ڈے ڈریس میں برطانوی ہیٹ سمیت شرکت کرنا ہوگی ٗممکنہ طور پر شہزادہ ہیری بھی شادی کے موقع پر فوجی یونیفارم پہنیں گے، جس میں وہ خدمات دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 3 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی میں قریبا ڈھائی ہزار مہمانوں کو مدعو کیا جائیگا تاہم اب ان کی تعداد محدود کرکے 600 تک کردی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر رواں برس فروری میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ممکنہ طور پر شاہی شادی کے لیے 800 افراد کو مدعو کیا جائے گا۔شاہی خاندان کی شادی کے لیے دعوت ناموں کی تیاری کا کام 24 سالہ لڑکی لوٹی سمال نے سر انجام دیاجس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی میں کینزنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کی گئیں۔ 24 سالہ لوٹی سمال نے شاہی خاندان کے دعوت ناموں کو 1930 کی پرانی مشین پر تیار کیا، جس میں امریکن سیاہ سیاہی کو استعمال کیا گیا۔شاہی خاندان کے دعوت نامے معروف برطانوی کمپنی برانڈ اینڈ ویسٹ ووڈ کی مشین پر تیار کیے گئے، یہ کمپنی 1985 سے شاہی خاندان کے دعوت نامے تیار کر رہی ہے۔یہ کمپنی قریبا ایک صدی پرانی ہے، اس کی بنیاد 1921 میں رکھی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں