احسن خان ، اسلم شیخ، ثمینہ احمد سمیت دیگر آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

آئیکون ایوارڈ
loading...

لاہور: اداکار احسن خان ، اسلم شیخ، ثمینہ احمد ،عمران اشرف ، احسن طالش ،گلوکار ارشد محمود ،زیبا شہناز ، عظمیٰ طاہر ،سپورٹس جرنلسٹ ندا اقبال آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں آئیکون ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اداکار احسن خان کو فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ ، اسلم شیخ اور عمران اشرف کو ڈرامہ سیریل ’’ الف سے انسان ‘‘ ،اینکر پرسن عظمیٰ طاہر کو فضاء سے زیر سمندر پاکستانی جھنڈا لہرانے ،احسن طالش کو بہترین ڈرامہ ڈائریکٹر ، گلوکار ارشد محمود کو انکی گائیکی جبکہ ثمینہ احمد کو بہترین اداکارہ اور زیبا شہناز کو لائف اچیومنٹ آئیکون ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر آئیکون ایسوسی ایشن کی صدر عظمیٰ صابر نے کہا کہ 23مارچ قومی دن کے موقع پر ایوارڈ کا اجراء دراصل ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں ۔ یہ ایوارڈ اب کراچی سے لاہور ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو دیئے جائیں گے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں