ٹی وی پر میری اصل شناخت ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر ‘‘ سے ہوئی ‘نووین وقار

نووین وقار
loading...

مجھے سوشل میڈیا پر شدید کا نشانہ بنایا اور مجھے مغرور ،بدتمیز جیسے خطاباب دیئے گئے

لاہور:اداکارہ نووین وقار کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر میری اصل شناخت ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر ‘‘ سے ہوئی۔ جس میں میرا نیگٹیوکردار اس طرح چھایا رہا کہ لوگوں نے مجھے سوشل میڈیا پر شدید کا نشانہ بنایا اور مجھے مغرور ،بدتمیز جیسے خطاباب دیئے اس صورتحال پر میں کافی دلبرداشتہ ہوئی اور جب میں نے ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ سے صورتحال کا ذکر کیا تو نووین وقار نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا اور عام زندگی میں لوگ تمہیں برا سمجھتے ہیں تو تمہیں یقین کر لینا چاہیے کہ یہی تمہاری کامیابی ہے ان سے بات کرنے کا بعد بڑا حوصلہ اور ہمت پیدا ہوئی ۔

نووین وقار نے کہا کہ میں زیادہ تر سیٹ پر خاموش رہتی ہوں ،دوسروں کی باتیں سن کر خود کو بہتر انسان بنانے کی کوشش کرتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران عباس خوبصورت ہونے کے ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں۔

واضح رہے نووین وقار ہم ٹی وی کے سیریل ہمسفر میں ایک نیگیٹیو کردار کرتی نظر آئیں تھیں جس میں ان کے ساتھ فواد خان اور ماہرہ خان بھی سیریل کا نمایہ حصہ تھے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی.

اپنا تبصرہ بھیجیں