جب تک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی ٗاپنی تنخواہ بھی نہیں لوں گا ،چیف جسٹس

چیف جسٹس

پہلے دیکھوں گا تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ہے پھر اپنے اسٹاف کو کہوں گا چیک میرے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرا دیں ، ریمارکس چیف جسٹس

اسلام آباد :چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جب تک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل جاتیں وہ اس وقت تک اپنی تنخواہ بھی نہیں لیں گے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ملازمین کو تنخواہیں نا ملنے تک اپنی تنخواہ نا لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ جب تک ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاؤنٹ میں چیک نہیں آنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ حکم ہے، میرے اکاؤنٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کرانا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے دیکھوں گا تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ہے پھر اپنے اسٹاف کو کہوں گا کہ چیک میرے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرا دیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اسحاق ڈار کے اثاثے اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم

اپنا تبصرہ بھیجیں