پاکستان کو ایسا ملک بناناچاہیئے کہ والدین اپنے بچوں کوتعلیم حاصل کرنے کیلئے ملک سے باہر نہ بھجیں، مصطفی کمال

mustafa-kamal-aajkalpk

 امریکی160ریاست ٹیکساس کے سانتافی ہائی اسکول میں فائرنگ سے شہید ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

مرحومہ کی نماز جنازہ یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم محمد سعید گراؤنڈ میں ادا کی گئی، مفتی اقبال نے سبیکا کی نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ و تدفین میں پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال پی ایس پی رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ،، تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ،160جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، راشد ربانی دیگر معروف سماجی شخصیات، پی ایس پی کے کارکنان سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکتِ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمن مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو ایسا ملک بناناچاہیئے کہ والدین اپنے بچوں کوتعلیم حاصل کرنے کے لیے ملک سے باہر نا بھجیں،

امریکہ میں اس طرح کے واقعات معمول بن گئے ہیں ہمارا ملک اس لحاظ سے بہت بہتر ہے کہ اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات رونما نہیں ہوتےانھوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ اپنے بچوں کو حفاظت اور بہتر تعلیم کے لیے ملک سے باہر بھیجتے ہیں اور ہمیں پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہیئے کہ والدین کو اپنے بچوں کو باہر بھیجنے کی ضرورت نہ پڑے اور وہ وقت جلد آئے کہ ہم پاکستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں تاکہ دنیا سے لوگ یہاں پڑھنے آئیں

 انھوں نے کہا کہ امریکہ میں جس طرح کے حالات ہیں اور امریکہ کا میڈیا ایسے واقعات کو بہت کم دیکھاتا ہے اور پھر اگلے واقعے پر چلا جاتا ہیامریکہ میں کرائم ریٹ بہت زیادہ ہے امریکہ میں معمول کی بات ہو گئی ہر دو ماہ بعد کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے ہمارا ملک اس حوالے سے بہت بہتر ہے اور کم از کم اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوتے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں