پاکستانی فنکار بھی ہالی ووڈ میں بہت کچھ کر سکتے ہیں، سوہائے علی ابڑو

اداکارہ سوہائےعلی ابڑو
loading...

پاکستان میں بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے‘انٹرویو

لاہور: اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکاربہت کچھ کرسکتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی آبڑونے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو اگربہترانداز سے ٹی وی، فلم اورکمرشلزمیں متعارف کروایا جائے تویہی مستقبل میں سپراسٹاربن کرسامنے آئینگے۔ مگرہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا۔ بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔

سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے معروف فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیکاروں کو کچھ نئے انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھیں اپنے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوبھی تیارکرنا ہوگا۔ ہمیں ایسے نوجوانوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے جوواقعی ہی اس پروفیشن کیلیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جس طرح پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں نے پڑوسی ملک میں کام کرتے ہوئے اپنانام اورمقام بنایا ، اسی طرح ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کرسکتے ہیں، لیکن اس کیلیے سب سے زیادہ ضروری بات عملی طورپرکام کرنے کی ہے اوراس کے ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ کام کروانے کی ہے۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے، اس وقت تک ترقی اورآگے بڑھنے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحقیق کی جائے نوازشریف کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے‘مولانا فضل الرحمان

اپنا تبصرہ بھیجیں