وقار یونس نے انگلینڈ میں کامیابی کیلئے اسد اور اظہر کی کارکردگی اہم قرار دیدی

وقار یونس

پاکستان سیریز میں نیا تجربہ کرتے ہوئے ایک بیٹسمین کم کرکے اضافی بولر کھلا رہا ہے،وقار یونس

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کا کہنا ہے تجربے کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم بہت بڑی ہے تاہم اگر اظہر علی اور اسد شفیق مصباح الحق اور یونس خان کا کردار ادا کریں تو جیت کے امکانات ہیں۔

ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ مصباح اور یونس کے جانے کے بعد ٹیم میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انگلش کنڈیشنز میں بیٹنگ میں مسئلہ ہو گا۔

loading...

وقار یونس نے مزید کہا کہ اظہر علی اور اسد شفیق کو اپنی ذمہ داری لینی ہوگی۔ لارڈز میں تجربہ کار کھلاڑیوں پر بھی دباؤ ہوتا ہے۔

 وقار یونس نے کہا کہ پاکستان سیریز میں نیا تجربہ کرتے ہوئے ایک بیٹسمین کم کرکے اضافی بولر کھلا رہا ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ رینکنگ میں انگلینڈ اور پاکستان میں اتنا زیادہ فرق نہیں ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں