انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر کھیلے گئے باہمی 8 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھار ی

پاکستان

لاہور:انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر کھیلے گئے باہمی 81 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے حوالے سے انگلینڈ کا پلڑا بھار ی رہا،انگلش ٹیم نے 24 جبکہ گرین شرٹس نے 20 میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔

باہمی ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم کوپاکستان پربرتری حاصل ہے۔ 1954 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر81 ٹیسٹ کھیلے گئے۔جس میں انگلینڈ نے 24 اورپاکستان نے20 میں کامیابی حاصل کی جبکہ37 ٹیسٹ میچز ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر24 میں سے 4میچزپاکستان اور2انگلینڈ نے جیتے۔

انگلینڈ میں کھیلے گئے 51 ٹیسٹ میں گرین کیپس 22 ہارے اور11جیت سکی جبکہ 18 میچز ڈرا ہوئے۔نیوٹرل وینیو پر6 میں سے 5 میں پاکستان سرخرو ہوا جبکہ ایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔باہمی 24 میں سے انگلینڈ نے9اور پاکستان نے 8 سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ 7 سیریزڈراہوئیں۔لارڈزگراؤنڈ پردونوں ٹیموں نے14ٹیسٹ کھیلے اوردونوں ٹیمیں چارچارفتوحات کے ساتھ ہم پلہ ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور گریٹر اقبال پارک میں تحریکِ انصاف کا پاور شو، عوام کا سمندر!

اپنا تبصرہ بھیجیں