دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کا شکار

دپیکا پڈوکون

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی رواں برس نومبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوگی۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جب کہ بالی ووڈ اور ہالی وڈ کی چند شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں