سعودی صحافی جمال خاشقجی کی باقیات مل گئیں، برطانوی میڈیا کا بڑا دعویٰ

جمال خاشقجی

لندن: برطانوی میڈیا کی جانب سے سعودی عرب کے سینئر صحافی جمال خاشقجی کی باقیات ملنے کا دعویٰ سامنا آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے یہ خبر جاری کی ہے کہ جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل خانے سے ملے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصلرجنرل کے گھر سے ملے، جنھیں باغ میں دفنا دیا گیا تھا۔
باقیات فارنسک سرچ کے دوران ملیں. جمال خاشقجی کا چہرہ مسخ شدہ تھا اور جسم کئی حصوں میں بٹا ہوا تھا
برطانوی میڈیا کی اس خبر کی سعودی یا ترک حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق تا تردید نہیں کی گئی۔

loading...

یاد رہے کہ آج ترک صدر طیب اردگان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی صحافی کو دو اکتوبر ہی کو قتل کردیا گیا تھا، سعودی افسران نےقتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 15 افراد کی ٹیم الگ الگ وقت پر استنبول میں سعودی قونصلیٹ پہنچی، خشوگی ایک بج کر 8 منٹ پر قونصل خانے میں گئے، پھر واپس نہیں آئے۔ خشوگی کی منگیتر نے ترک حکام کو 5 بج کر 50 منٹ پرآگاہ کیا اور منگیتر کی درخواست پرترک حکام نے تحقیقات شروع کیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں