دپیکا پڈوکون بھی فواد خان کی مداح نکلیں

دپیکا پڈوکون
loading...

ممبئی: پاکستان کے پرکشش اداکار فواد خان پر پرینیتی چوپڑا سمیت دیگر خواتین تو فدا تھیں ہی اب اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی فواد خان کی مداح نکلیں۔

حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے شو “کافی ود کرن” میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پسند ناپسند کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں۔

شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے دپیکا پڈوکون سے پوچھا بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت اور گہری آنکھیں کس کی ہیں دپیکا پڈوکون نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز اورخوبصورت ہیں جس پر میزبان کرن جوہر بھی دپیکا کے جواب سے متفق ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ  پرینیتی چوپڑا نے بھی فواد خان کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قراردیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جبکہ اداکار رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور بھی فواد خان سے بے حد متاثر ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں