میرے لیے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا، جولیا رابرٹس

جولیا رابرٹس

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے کہا ہے ان کے لیے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا

اب ان کے پرستار ان کو سنجیدہ نوعیت کے پختہ عمر کے کرداروں میں دیکھیں گے۔ جولیا رابرٹس کو ہالی وڈ فلموں “پریٹی ویمن” ، “مائی بیسٹ فرینڈ وڈینگز” اور”نوٹنگ ہلز” سے رومانوی اداکارہ کے طور شہرت ملی۔

تاہم انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے لیے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا۔
جولیا رابرٹس  نے اعتراف کیا کہ انہیں حقیقی زندگی کے تجربات کی وجہ سے رومانوی اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں آسانیاں میسر رہیں۔

جولیا رابرٹس نے کہا کہ میں نے اپنی جوانی کی فلموں کو بہت انجوائے کیا لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ ایسے کرداروں کے لیے موضوع نہیں رہی۔

اس میں میری عمر کا لینا دینا نہیں بلکہ وقت یا رجحان کی تبدیلی اس کی غماز ہے۔ جولیا کی نئی آنے والی فلم “ہوم کمنگ” ہے جس میں انکا کردار کیس ورکر اور ویٹرس “ہیڈی برگمین” کا کردار ادا کیا ہے۔

وہ ایک سنٹر میں ایسے فوجیوں کے لیے کا م کرتی ہیں جو جنگ سے واپس آ رہے ہوتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں