ارجن کپور نے سلمان خان کی چھٹی کروا دی

ارجن کپور

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کامیاب مزاحیہ فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی ہی کامیڈی فلم “نو انٹری” کے سیکوئل نو انٹری میں انٹری کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اس فلم میں اُن کی جگہ ارجن کپور مرکزی کردار کے طور پر اپنے چچا و اداکار انیل کپور کا ساتھ نبھاتے نظر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق فلم کے سیکوئل کو منفرد بنانے کے لیے مختلف کہانی اور نئے کرداروں کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر بدستور بونی کپور ہوں گے اور انیس بزمی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔

loading...

واضح رہے کہ 2005ء میں بننے والی کامیڈی سے بھرپور فلم ’نو انٹری‘ میں سلمان خان، انیل کپور، بپاشا باسو، فردین خان ، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ فلم اگلے سال 2019 کے ستمبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے ۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں